ایس ایچ او تھانہ دلیوالہ SI ذعیم مہدی نے قاتل گرفتار کر لیا اور آلہ قتل بھی برآمد کر لیا

ڈی پی او بھکر رانا طاہر رحمٰن خان کی ہدایت پر تھانہ دلیوالہ کے علاقہ میں عاشق حسین کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار

ایس ایچ او تھانہ دلیوالہ SI ذعیم مہدی نے قاتل گرفتار کر لیا اور آلہ قتل بھی برآمد کر لیا

ایس ایچ او تھانہ دلیوالہ SI ذعیم مہدی نے قاتل گرفتار کر لیا اور آلہ قتل بھی برآمد کر لیا۔ ڈی پی او بھکر رانا طاہر رحمٰن خان کی ہدایت پر تھانہ دلیوالہ کے علاقہ میں عاشق حسین کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار۔  تفصیلات کے مطابق چند روز قبل تھانہ دلیوالہ کے علاقہ لنڈا بازار میں کپڑے سستے نہ ملنے کی رنجش پر ملزم عارف ولد طارق خان سکنہ رکھ دلیوالہ نے مقتول عاشق حسین کو چھریوں کے وار کرکے قتل کر دیا تھا۔

ڈی پی او بھکر نے ایس ڈی پی او دریاخان سرکل عامر عباس شیرازی، ایس ایچ او تھانہ دلیوالہ معہ ٹیم کی زیر نگرانی ریڈنگ ٹیمیں تشکیل دے کر ملزم کی جلد از جلد گرفتاری کو یقینی بنانے کا ٹاسک دیا۔ ایس ایچ او تھانہ دلیوالہ اور تفتیشی آفسر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ملزم کو ٹیکنیکل بنیادوں پر کام کرتے ہوئے گرفتار کر لیااور آلہ قتل برآمد کر لیا۔ ڈی پی او بھکر نے ملزم کو گرفتار کرنے پر ٹیم کو شاباش دی۔ بھکرپولیس کا عزم عوام کی خدمت۔عوام کا تحفظ۔