وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کی زیرصدارت پنجاب ہیلتھ فسیلٹیز مینجمنٹ کمپنی کے دفتر میں اہم اجلاس

موبائل ہیلتھ یونٹس کی تعداد میں اضافہ کر کے لوگوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کریں گے:ڈاکٹریاسمین راشد

 وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کی زیرصدارت پنجاب ہیلتھ فسیلٹیز مینجمنٹ کمپنی کے دفتر میں اہم اجلاس

لاہور:.صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کی زیرصدارت پنجاب ہیلتھ فسیلٹیز مینجمنٹ کمپنی کے دفتر میں اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں حسن مصطفی اور سلیم شیخ کے علاوہ دیگر افسران نے شرکت کی۔ڈاکٹریاسمین نے اجلاس کے دوران کمپنی کی کارکردگی اور ترقیاتی منصوبوں پر جاری پیشرفت کا جائزہ لیا۔کمپنی کے افسران نے صوبائی وزیرصحت کو کمپنی کی کارکردگی اور جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت بارے آگاہ کیا۔ڈاکٹریاسمین راشد نے اجلاس کے دوران کمپنی میں بھرتی ہونے والے ملازمین کی تفصیلات طلب کر لیں۔ اس موقع پر صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا کہ موبائل ہیلتھ یونٹس کی تعداد میں اضافہ کر کے زیادہ سے زیادہ لوگوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کریں گے۔ وزیراعظم صحت اقدامات کے تحت سرکاری ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن مقررہ مدت میں مکمل کی جائے۔عوام کو ان کی دہلیز پر صحت کی سہولتیں فراہم کرنے کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں۔صوبائی وزیرصحت نے کہا کہ دیہی اور بنیادی صحت مراکز کی اپ گریڈیشن کا کام جلد مکمل کر لیا جائے۔سرکاری ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن کے بعد آنے والے مریضوں کو بین الاقوامی سطح کی طبی سہولیات میسر آئیں گی۔ فلٹر کلینکس کی کامیابی کے بعد اہم مقامات پر مزید فلٹر کلینکس قائم کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ 15دن بعد کمپنی کی کارکردگی کا دوبارہ جائزہ لیا جائے گا۔کام نہ کرنے والے افسران کی محکمہ صحت میں کوئی گنجائش نہیں