صوبے میں نئے صنعتی زونز قائم کرکے صنعتی انقلاب کی بنیاد رکھ دی، صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال

صوبائی وزیر کی نئے صنعتی ذونز کے قیام اور صنعتی مراکز میں ترقیاتی کاموں کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت

صوبے میں نئے صنعتی زونز قائم کرکے صنعتی انقلاب کی بنیاد رکھ دی، صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال

لاہور:.صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال کی زیر صدارت آج پنجاب سرمایہ کاری بورڈ کے کمیٹی روم میں اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبے میں نئے صنعتی مراکز کے قیام،خصوصی اقتصادی زونز میں ترقیاتی کام اور پنجاب روز گار سکیم کے امور کا جائزہ لیا گیا۔صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کی قیادت میں پنجاب کو معاشی سرگرمیوں کا مرکز بنائیں گے۔غربت اور بے روزگاری کے مسائل کا حل صنعتکاری کے عمل کو تیز کرنے میں مضمر ہے، اس لئے نئی سرمایہ کاری  اور صنعتکاری کے عمل میں تیزی لانے کے لئے ہر ضروری اقدام کیا جارہا ہے، انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاری اور صنعت کاری کے عمل میں کوئی رکاوٹ حائل نہیں ہونے دیں گے۔صوبے میں نئے صنعتی زونز قائم کر کے صنعتی انقلاب کی بنیاد رکھ دی ہے۔صوبائی وزیر نے نئے صنعتی زونز کے قیام اور ترقیاتی کاموں کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ صنعتکاروں اور سرمایہ کاروں کو ترجیحی بنیادوں پر سہولیات فراہم کی جائیں، میاں اسلم اقبال نے کہا کہ کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کیلئے آسان قرضوں کی فراہمی کا بڑا پروگرام شروع کیا جارہا ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب یکم اکتوبر کو پنجاب روز گار سکیم کا افتتاح کریں گے۔

اس سکیم سے یونیورسٹیوں کے گریجوایٹس، ہنر مند نوجوان اور دستکار مستفید ہوں گے، صوبائی وزیرسیکرٹری صنعت و تجارت کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال،محکمہ صنعت و تجارت اور پنجاب سرمایہ کاری بورڈ کے افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔