نواز شریف پاکستان کے سلطان مفرور الدین ارطغرل ہیں۔ فیاض الحسن چوہان

نواز شریف جیسے مفرور رہنما تحاریک چلانے کی اخلاقی جرات نہیں رکھتے۔ فیاض الحسن چوہان

نواز شریف پاکستان کے سلطان مفرور الدین ارطغرل ہیں۔ فیاض الحسن چوہان

لاہور :- وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے اپنے دفتر سے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا ہے کہ نواز شریف نے ابیماری کے بہانے لندن بھاگ کر موجودہ سیاسی نظام کے سلطان مفرور الدین ارطغرل کا خطاب پایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ احتساب اور نظام سے مفرور افراد اور رہنماء تحاریک چلانے کی اخلاقی جرات نہیں رکھتے۔ نواز شریف کی وطن واپسی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سلطان مفرور الدین ارطغرل نواز شریف شوق سے پاکستان واپس آئیں۔ حکومت انکی من تمنا، اور مرضی و منشا کے مطابق انکا استقبال کرے گی۔ فیاض الحسن چوہان نے لیگی رہنماؤں کی جانب سے نیب کیسز کو سیاسی انتقام کا نام دیئے جانے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگی قیادت اپنے قائدین کی ہراسمنٹ، کرپشن، بددیانتی اور جعلی ٹی ٹی کے کیسز کو سیاسی رنگ نہ دے۔ وزیرِ اطلاعات پنجاب نے مزید کہا کہ نیب نے شہباز شریف کو زیادہ نمازیں، کثیر روزے اور عبادات کرنے کی پاداش میں گرفتار نہیں کیا۔ وہ اپنی تابناک، بے مثال اور لازوال کرپشن کے باعث پابند سلاسل ہو? ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر ترقیاتی منصوبے کا بڑھ چڑھ کر کریڈٹ لینے والے شہباز شریف نیب بنانے کا کریڈٹ کیوں نہیں لیتے؟ دورانِ اقتدار بڑھکیں مارنے والے خادم اعلیٰ اب ہر بات پر خود کو خطا کار کہہ رہے ہیں۔ فیاض الحسن چوہان نے یہ بھی کہا کہ کرپشن کے حوالے سے شریف خاندان ''سوال گندم جواب چنا'' کی انوکھی اور نرالی منطق پیش کرتے ہیں۔ نیب سوال کرپشن پر کرتی ہے اور آلِ شریف جواب قومی اداروں پر الزامات کی شکل میں دیتی ہے۔