30 ستمبر بروز بدھ سے صوبے بھر کے تمام سکول پرائمری سطح پر کھولنے کا فیصلہ، صوبائی وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس

 30 ستمبر بروز بدھ سے صوبے بھر کے تمام سکول پرائمری سطح پر کھولنے کا فیصلہ، صوبائی وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس

لاہور:.صوبائی وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس کا لاہور میں اہم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ 30 ستمبر بروز بدھ سے صوبے بھر کے تمام سکول پرائمری سطح پر کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے. اس بات میں کوئی شک نہیں کہ پرائمری سطح کے طلبا زیادہ ہونے کی بدولت پرائمری سطح پر سکولوں کو مخفوظ طریقے سے کھولنا بڑا چیلنج ہے لیکن ان مخصوص حالات میں تمام سٹیک ہولڈرز کو اپنا اپنا کردار مثبت اور جامع انداز میں ادا کرنا ہو گا. صوبائی وزیر تعلیم پنجاب نے مزید کہا کہ پرائمری سطح پر سکولوں میں آنے والے طلبا کی تعداد پہلے دونوں مرحلوں میں آنے والے طلبا سے دُوگنی ہو گی. صوبے بھر کے سکولوں میں ہر لخاظ سے احتیاطی تدابیر اور ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنانا ہوگا اور  ایس او پیز پر عملدرآمد کے حوالے سے پنجاب بھر میں زیرو ٹالیرنس پالیسی ہو گی. ڈاکٹر مراد راس نے مزید بتایا کہ آج پنجاب کے ضلع سیالکوٹ، منیڈ بہاوالدین اور چنیوٹ کے سی ای او خضرات کو ایس او پیز پر عملدرآمد کے حوالے کوتاہی کی بدولت  معطل کیا گیا ہے. انہوں نے یہ بھی کہا کہ صوبہ پنجاب کے تعلیمی اداروں میں اب تک 70750 طلبا و اساتذہ کے کرونا ٹیسٹ ہوئے جن میں سے68032 کے نتائج منفی آئے ہیں جو کہ خوش آئند بات ہے. پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں اب تک کُل 145 طلبا و اساتذہ میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے. گوجرانوالہ، گجرات اور ننکانہ صاحب میں سب سے زیادہ کرونا کیسز دیکھنے میں آئے ہیں.

        موجودہ سیاسی صورتحال کے حواے سے بات کرتے ہوئے صوبائی وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کرپشن کے کیسز میں گرفتار ہوئے ہیں اور یہ ایک نہ ایک دن ہونا تھا. ملک لُوٹنے والے کتنا بھی واویلا کر لیں کسی بھی صورت احتسابی عمل سے بچ نہیں سکتے. ڈاکٹر مراد راس نے کہا کہ نواز شریف شدید علالت کا بہانہ بنا کر مُلک سے فرار ہوئے اور اب ایک اشتہاری مجرم بن کر بیرون ملک سے ملکی اداروں کے خلاف بیان بازی کر رہے ہیں. وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس نے مزید کہا کہ مُلک کو بے رحمی اور بے شرمی سے لُوٹنے والے آج بھی نہیں سمجھے کہ پاکستان کے باشعور عوام اب ان چوروں لٹیروں کی باتوں میں آنے والے نہیں. انہوں نے یہ بھی کہا کہ شہباز شریف نے اپنے دور اقتدار میں ایسا کچھ نہیں کیا جو انہیں یاد کیا جائے. مریم صفدر اپنے والد کی خدمت کے بہانے ضمانت لے کر ملک میں انتشار اور بدامنی پھیلانے جیسی سرگرمیوں میں مصروف عمل ہیں. ڈاکٹر مراد راس کا آخر میں کہنا تھا کہ اپوزیشن کتنی بھی کوشش کر لے لیکن ملک کو لُوٹ کے کھانے والوں کو اب حساب تو دینا ہی پڑے گا۔