بزدار حکومت کا ایک اور انقلابی اقدام

نیا کاروبار شروع کرنے،چھوٹی ودرمیانی درجے کی صنعتوں کے فروغ اور کورونا سے متاثرہ کاروبار کی بحالی کے لئے پنجاب روزگار سکیم کا اجراء یکم اکتوبر کو ہوگا. وزیر اعلیٰ پنجاب سکیم کا افتتا ح کریں گے.

بزدار حکومت کا ایک اور انقلابی اقدام

لاہور:-پنجاب حکومت نیا کاروبا ر شروع کرنے، چھوٹی ودرمیانی درجے کی صنعتوں کے فروغ اور کورونا سے متاثر ہ کاروبار کی بحالی کے لئے انقلاب آفرین پروگرام     ”پنجاب روزگار“ سکیم کا آغاز کر رہی ہے وزیر اعلیٰ پنجاب 30 ارب روپے سے زائد کی اس سکیم کا افتتاح یکم اکتوبر کو کریں گے۔ اس سکیم کے تحت ایک لاکھ سے ایک کروڑ روپے تک کے آسان قرضہ جات دیئے جائیں گے۔ قرضوں کی واپسی کی مدت دو سے پانچ سال تک ہوگی۔اس سکیم میں 20 سے 50سال تک کی عمر کے مرد،خواتین اور خواجہ سراء قرضوں کے حصول کے لئے اپلائی کرسکتے ہیں۔ پڑھے لکھے اور ہنر مند نوجوانوں کو ترجیحی بنیادوں پر قرضوں کی سہولت ملے گی۔ حکومت پنجاب کی اس بے مثال سکیم سے یونیورسٹی گریجوایٹ،کاروبار میں مہارت کے حامل،ٹیوٹ سیکٹر کے ہنر مند اور دستکار فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن اور بینک آف پنجاب کے اشتراک سے تیار کردہ اس سکیم سے فائدہ اٹھانے کے لئے درخواست فارم آن لائن بھی جمع کرائے جاسکتے ہیں۔یہ سکیم صوبہ میں سیاحت کو فروغ دینے میں بھی معاون ثابت ہوگی۔اس حوالے سے محکمہ سیاحت اور پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن کے مابین اشتراک کار موجود ہے۔