سعودی عرب،انٹرنیشنل بک فیئرکل شروع ہوگا

سعودی عرب،انٹرنیشنل بک فیئرکل شروع ہوگا

ریاض :سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں انٹرنیشنل بک فیئر کل (جمعہ سے) شروع ہوگا ، اس میں 28 ملکوں کے ایک ہزار ناشران مختلف موضوعات پر کتابیں پیش کریں گے،10 اکتوبر تک جاری رہنے والےریاض کتب میلےکا لوگو ’نئی منزل اور نیا باب‘ رکھا گیا ہے۔

سعودی سرکاری خبر رساں ادارےکے مطابق سعودی عرب میں کتابوں کی مارکیٹ کا سالانہ حجم 4.5ارب ریال تک پہنچ گیا ہے، پانچ سو سعودی ناشران کتابوں کے کاروبار میں سرمایہ لگائے ہوئے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ریاض میں انٹرنیشنل بک فیئر علاقائی و بین الاقوامی حیثیت حاصل کرتا جا رہا ہے،اس موقع پر دانشوروں اور کتابوں کے مصنفین کے درمیان مکالمہ پروگرام بھی کیے جا رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بک فیئر میں 4 اور 5اکتوبر کو اپنی نوعیت کی پہلی کانفرنس منعقد ہوگی جو ناشران کانفرنس کہلائے گی، اس میں عرب دنیا میں نشر و اشاعت کے حال و مستقبل کے موضوعات زیر بحث آئیں گے۔10 اکتوبر تک جاری رہنے والےریاض کتب میلےکا لوگو ’نئی منزل اور نیا باب‘ رکھا گیا ہے