بابر اعظم نے ایک اور ٹی ٹوئنٹی ریکارڈ اپنے نام کرلیا

بابر اعظم نے ایک اور ٹی ٹوئنٹی ریکارڈ اپنے نام کرلیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ سنچری بنانے والے پاکستانی بن گئے ہیں، انہوں نے یہ سنگ میل نیشنل ٹی ٹوئنٹی میں ناردرن کے خلاف سینٹرل پنجاب کی جانب سے سنچری بناکر عبور کیا۔راولپنڈی میں جاری قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں جمعرات کو سینٹرل پنجاب کی قیادت کرتے ہوئے بابر اعظم نے 63 گیندوں پر 105 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔یہ بابر اعظم کے ٹی ٹوئنٹی کیریئر کی چھٹی سنچری تھی جس کے ساتھ وہ ٹی ٹوئنٹی میچز میں سب سے زیادہ سنچری بنانے والے پاکستانی بن گئے۔بابر اعظم نے 185 اننگز میں 6 سنچریاں اسکور کی ہیں۔