چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 4757 کیس ،78 اموات رپورٹ ، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر

چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 4757 کیس ،78 اموات رپورٹ ، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر

اسلام آباد :گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 78 اموات ہوئیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی طرف سے جاری اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 4 ہزار 757 افراد کے کووڈ۔ 19 ٹیسٹ مثبت آئے۔ملک کے 4 بڑے شہروں میں وینٹیلیٹرز پر کووڈ۔ 19 کے مریضوں کے تناسب کے لحاظ سے ملتان میں 67 فیصد,لاہور میں 63 فیصد،گوجرانوالہ میں 60 فیصد اور اسلام آباد میں 64 فیصد مریض ہیں۔اسی طرح سے ملک کے چار بڑے شہروں میں آکسیجن کی سہولیات والے بستروں پر کورونا کے مثبت کیسسز کے تناسب کے لحاظ سے پشاور میں 82 فیصد،سوات میں 84 فیصد،گجرات میں 74 فیصد اور گوجرانوالہ میں 85 فیصد مریض ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ۔19 کے 43 ہزار 965 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے سندھ میں 7 ہزار 853،پنجاب میں 20 ہزار 983،خیبرپختونخوا میں 7 ہزار 650، اسلام آباد میں 5 ہزار 976، بلوچستان میں 488،گلگت بلتستان میں 207، آزاد کشمیر میں 808 ٹیسٹ شامل ہیں۔

اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 6 لاکھ 3 ہزار 126 ہو چکی ہے۔ بلوچستان،گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں کووڈ۔19 کا کوئی بھی مریض اس وقت وینٹیلیٹرز پر نہیں ہے جبکہ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے لیے مختص وینٹیلیٹرز پر 412 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے ایکٹو کیسز کی تعداد 50 ہزار 397 ہے۔

ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 6 لاکھ 67 ہزار 957 ہے جن میں سے آزاد کشمیر میں 12 ہزار 663، بلوچستان میں 19 ہزار 557، گلگت بلتستان میں 5 ہزار 24،اسلام آباد میں 57 ہزار 833، خیبر پختونخوا میں 87 ہزار 55،پنجاب میں 2 لاکھ 20 ہزار 392 اور سندھ میں 2 لاکھ 65 ہزار 433 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 14 ہزار 434 ہے جن میں سے سندھ میں 4 ہزار 497 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 2 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے۔

پنجاب میں 6 ہزار 365 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 41 مریض ہسپتالوں میں اور 5 مریض گھروں میں قرنطینہ کے دوران اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،خیبر پختونخوا میں 2 ہزار 342 جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 23 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،اسلام آباد میں کل 568 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 5 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،

بلوچستان میں 207 اموات، گلگت بلتستان میں 103 اموات، آزاد کشمیر میں اس وائرس سے 352 اموات گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 2 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے۔اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 کے 1 کروڑ 1 لاکھ 97 ہزار 329 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ملک بھر میں کووڈ۔19 کے علاج کیلئے مختص 631 ہسپتالوں میں 3 ہزار 912 مریض زیر علاج ہیں