پاک بحریہ کا جہاز پی این ایس نصر کینیا پہنچ گیا

پاک بحریہ کا جہاز پی این ایس نصر کینیا پہنچ گیا

اسلام آباد:پاک بحریہ کا جہاز پی این ایس نَصر براعظم افریقہ کے مختلف ممالک میں جذبہ خیرسگالی کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے کینیا پہنچ گیا۔ کینیا کی بندرگاہ ممباسا پہنچنے پر میزبان بحریہ کے حکام نے پاکستانی سفیر کے ہمراہ جہاز کا والہانہ استقبال کیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کے مشن کمانڈرنےکمانڈر کینیا نیوی سمیت اعلٰی سول و عسکری حکام سے ملاقاتیں کیں جس کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ بحری تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ مشن کمانڈر نے حکومت پاکستان اور سربراہ پاک بحریہ کی جانب سے کینیا کے عوام کے لیے خیر سگالی کا پیغام پہنچایا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور اس پر پاکستانی موقف سے بھی میزبان حکام کو آگاہ کیا گیا۔ اس دورے کا مقصد حکومت پاکستان کی (Engage Africa) پالیسی کے تحت افریقی ممالک کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کا فروغ اور باہمی تعاون کی نئی راہیں تلاش کرنا ہے