جاری مالی سال میں پاکستان میں برطانوی کمپنیوں کی طرف سے منافع کی بیرون ملک منتقلی میں 123.1 ملین ڈالر اضافہ ہوا ،سٹیٹ بینک آف پاکستان

جاری مالی سال میں پاکستان میں برطانوی کمپنیوں کی طرف سے منافع کی بیرون ملک منتقلی میں 123.1 ملین ڈالر اضافہ ہوا ،سٹیٹ بینک آف پاکستان

اسلام آباد :جاری مالی سال کے دوران پاکستان میں کام کرنے والی برطانوی کمپنیوں کی طرف سے منافع جات کی بیرون ملک منتقلی میں 123.1 ملین ڈالر اضافہ ہوا ہے۔ اس طرح امریکی کمپنیوں کی جانب سے بھی 49.7 ملین ڈالر کے زیادہ منافع جات بیرون ملک بھجوائے گئے ہیں۔سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے اعدادو شمار کے مطابق جاری مالی سال کے کام کرنے والی برطانوی کمپنیوں نے 362.3 ملین ڈالر کے منافع جات بیرون ملک بھجوائے ہیں جبکہ گزشتہ مالی سال میں جولائی تا فروری 20-20219 کے دوران اس مد میں 239.2 ملین ڈالر بیرون ملک منتقل کئے گئے تھے۔

اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ کے دوران پاکستان میں کام کرنے والی برطانوی کمپنیوں کی جانب سے منافع جات کی بیرون ملک منتقلی میں 123.1 ملین ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ایس بی پی کے مطابق اس طرح قومی معیشت کے مختلف شعبہ جات میں خدمات فراہم کرنے والی امریکی کمپنیوں کی جانب سے بھی منافع جات کی بیرون ملک منتقلی میں 49.7 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا ہے اور منافع جات کی بیرون ملک منتقلی کا حجم جولائی تا فروری 20-2019 میں 145.9 ملین ڈالر رہا تھا جو جاری مالی سال میں جولائی تا فروری 21-2020 کے دوران 195.6 ملین ڈالر تک بڑھ گیا