دس جون سے چین کو آم کی برآمد شروع ہو جائے گی، عبد الرزاق داؤد

دس جون سے چین کو آم کی برآمد شروع ہو جائے گی، عبد الرزاق داؤد

اسلام آباد :وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبد الرزاق داؤد نے کہا ہے کہ 10 جون سے چین کو آم (سندھڑی آم ) کی برآمد شروع ہو جائے گی۔ پیر کو ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ ہمارے معیاری آ م کے پھل کے لیے چین ایک بڑی مارکیٹ ہے ۔انہوں نے پھلوں کے برآمد کنندگان سے کہا کے وہ چیں کی وسیع مارکیٹ سے زیادہ زیادہ فائدہ حاصل کریں