آسٹریلیا :کورونا وائرس کے مقامی منتقلی کے مزید 11 نئے کیس رپورٹ

 آسٹریلیا :کورونا وائرس کے مقامی منتقلی کے مزید 11 نئے کیس رپورٹ

آسٹریلیا کی ریاست وکٹوریا میں لاک ڈاؤن کے چوتھے روز کورونا وائرس کے مقامی منتقلی کے مزید 11 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں ۔میلبرن میں بزرگ افراد کے مرکز میں وبا پھیلنے کا خطرہ بڑھ گیا جبکہ وکٹوریا میں نیا کلسٹر سامنے آنے پر جمعے کو 7 روزہ  لاک ڈاؤن لگایا گیا تھا۔دوسری جانب چین کے صوبے گوانگ ڈونگ میں مقامی منتقلی کے مزید 20 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گوانگ ڈونگ میں رپورٹ ہونے والے کیسز بھارتی قسم کے ہیں۔جنوبی افریقہ میں کورونا کیسز میں اضافے پر رات کے کرفیو میں توسیع جبکہ بند جگہوں پر ہونے والے اجتماعات میں 100 افراد اور کھلے مقامات پر ہونے والی  تقریبات میں 250 افراد کی شرکت کی اجازت ہوگی۔