شاہین شاہ آفریدی کا ’قرنطینہ ورک آؤٹ‘ وائرل

شاہین شاہ آفریدی کا ’قرنطینہ ورک آؤٹ‘ وائرل

قومی کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے قرنطینہ میں اپنے کمرے میں ورک آؤٹ کرتے ویڈیو شیئر کردی۔شاہین شاہ آفریدی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ایک کمرے میں ورزش کرتے ہوئے اپنی 21 سیکنڈ کی ویڈیو شیئر کی۔شاہین شاہ کے اس ’روم ورک آؤٹ‘ کو دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ وہ قرنطینہ کے دوران فالتو وقت میں بھی اپنی فٹنس پر بھرپور توجہ دیئے ہوئے ہیں۔