’خدا اور محبت 3‘ کی کامیابی پر اقرا عزیز مداحوں کی مشکور

’خدا اور محبت 3‘ کی کامیابی پر اقرا عزیز مداحوں کی مشکور

جیو ٹیلی ویژن سے نشر ہونے والا ڈرامہ خدا اور محبت کا تیسرا سیزن اب تک کئی ریکارڈ اپنے نام کرچکا ہے۔ڈرامے میں مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ اقرا عزیز نے اس میگا سیریل کو بے حد پیار دینے کیلئے مداحوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔حال ہی میں ڈرامے کی 16 ویں قسط نشر کی گئی جسے یوٹیوب پر محض دو دنوں میں 20 ملین سے زیادہ مرتبہ دیکھا جاچکا ہے۔اداکارہ نے انسٹاگرام پر مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ایک ویڈیو پوسٹ کی جس کے کیپشن میں لکھا خدا اور محبت کو اتنا پیار دینے کا بہت بہت شکریہ، یہ پراجیکٹ پوری ٹیم کی محنت کا نتیجہ ہے۔خیال رہے کہ عبداللہ کادوانی اور اسد قریشی کی پروڈکشن میں بننے والا جیو ٹی وی کا ڈرامہ سیریل خدا اور محبت 3 وہ واحد پاکستانی ڈرامہ ہے جس کی پہلی قسط یوٹیوب پر 50 ملین سے زیادہ بار دیکھی جاچکی ہے۔