مانی کی نئی ویڈیو نے مداحوں کو حیران کردیا

مانی کی نئی ویڈیو نے مداحوں کو حیران کردیا

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار اور میزبان سلمان ثاقپ شیخ عرف مانی کی نئی ویڈیو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین حیران ہو گئے ہیں۔اداکار مانی نے اپنی انسٹا اسٹوری پر ایک نئی مختصر ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ بوڑھے نظر آرہے ہیں اور کافی مشکل سے پہچانے جا رہے ہیں۔مانی نےویڈیو شیئر کرتے ہوئے کوئی کیپشن نہیں دیا ہے.البتہ یہ ویڈیو دیکھ کر ایسا لگ رہا ہے کہ مانی اسکرین پر پھر سے اپنے کسی منفرد انداز میں نظر آنے والے ہیں۔اداکار مانی کا شمار پاکستان کے ان اداکاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے اپنے منفرد کرداروں اور خصوصاََ مزاحیہ ڈراموں میں اداکاری سے مداحوں کے دلوں میں جگہ بنائی ہے۔واضح رہے کہ سلمان ثاقپ شیخ عرف مانی نے ٹی وی روڈ شوز کی میزبانی سے شہرت حاصل کی اور انہیں پاکستان میں روڈ شوز کی بنیاد رکھنے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔