علیزے شاہ ایک بارپھرنا مناسب لباس پرشدید تنقید کی زد میں

علیزے شاہ ایک بارپھرنا مناسب لباس پرشدید تنقید کی زد میں

کراچی: اداکارہ علیزے شاہ ایک بارپھرمداحوں کی جانب سے نا مناسب لباس پر شدید تنقید کی زد میں آگئیں۔ڈراما سیریل ’’عہد وفا‘‘ اور’’تانا بانا‘‘ میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ علیزے شاہ پچھلے کچھ عرصے سے تنقید کی زد میں ہیں۔ اداکارہ نے حال ہی میں گلوکاری کے میدان میں بھی انٹری دی تھی جس پرمداحوں کا ملا جلا رد عمل سامنے آیا۔اداکارہ کومداحوں کی جانب سے اس لیے تنقید کا نشانہ بنایا گیا کیونکہ انہوں نے ریلیز ہونے والے اپنے پہلے گانے میں نامناسب لباس پہنا تھا جس پرمداحوں نے تنقید کی تھی۔