آقاء محترم  ﷺ نے انسانیت کو جہالت، ناانصافی اور ظلم سے نجات دلائی اور ان کی زندگیوں میں آسانیاں تقسیم کیں: عنصر مجید خان

آپ ﷺ نے ایک ایسا معاشرہ اور ریاست تشکیل دی جس سے انسانیت کو حقوق کی بنیاد پر ریاست کی تشکیل ممکن ہوئی , حضرت محمد ﷺ کی تعلیمات کی پیروی کرنے اور انسانیت کی فلاح کے لیے ان کے اسوہ حسنہ پر عمل پیرا ہونے میں ہی تمام انسانوں کی بھلائی ہے

 آقاء محترم  ﷺ نے انسانیت کو جہالت، ناانصافی اور ظلم سے نجات دلائی اور ان کی زندگیوں میں آسانیاں تقسیم کیں: عنصر مجید خان

لاہو: صوبائی وزیر لیبر عنصر مجید خان نے کہا ہے کہ آقاء محترم  ﷺ نے انسانیت کو جہالت، ناانصافی اور ظلم سے نجات دلائی اور ان کی زندگیوں میں آسانیاں تقسیم کیں۔ آپ ﷺ نے ایک ایسا معاشرہ اور ریاست تشکیل دی جس سے انسانیت کو حقوق کی بنیاد پر ریاست کی تشکیل ممکن ہوئی۔ حضرت محمد ﷺ کی تعلیمات کی پیروی کرنے اور انسانیت کی فلاح کے لیے ان کے اسوہ حسنہ پر عمل پیرا ہونے میں ہی تمام انسانوں کی بھلائی ہے۔

عید میلاد النبی  ﷺکے حوالے سے اپنے پیغام میں صوبائی وزیر نے کہا کہ اس دن کو اس عہد کے ساتھ منانے کی ضرورت ہے کہ ہم اپنی زندگیوں کو رحمت العالمین  ﷺکے کردار و عمل کے سانچے میں ڈھالیں اور ان کے مقدس نقوش پاء کی پیروی کریں۔ ماہ ربیع الاول کی پہچان آپ ﷺ کی ولادت باسعادت ہے، آپ ﷺ کی آمد عالم انسانیت میں حقیقی انقلاب کا باعث بنی اور آپ ﷺ کا اسوہ مبارک انسانیت کی ابدی فلاح کا ذریعہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیغمبر اسلام ﷺ کی زندگی اپنے اندر اعلیٰ اخلاق کی دنیا لیے ہوئے ہے، دشمنوں نے بھی آپ ﷺکو صادق اور امین کا لقب دیا۔

آپ ﷺنے مثالی فلاحی ریاست قائم کی، ریاست مدینہ میں سب کے حقوق مساوی تھے اور تمام مذاہب کے ماننے والوں کو مذہبی عقائد کے مطابق عبادت کی آزادی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ریاست مدینہ کے قیام کا مقصد صرف امت مسلمہ کی بھلائی نہیں تھا بلکہ اس کا مقصد پوری انسانیت کی فلاح و بہبود تھا، یہ فلاحی ریاست ہر دور کے لو گوں کے لیے رہنمائی فراہم کرنے کا سب سے بڑا ذریعہ ہے۔