چیف سیکرٹری سے صوبائی منیجمنٹ سروس کے افسران کی ملاقات

صوبے میں گورننس اور پبلک سروس ڈلیوری بہتر بنانے کیلئے سرکاری افسران اپنا کردار ادا کریں

چیف سیکرٹری سے صوبائی منیجمنٹ سروس کے افسران کی ملاقات

لاہور: چیف سیکرٹری پنجاب سے صوبائی مینجمنٹ سروس کے ریٹائرڈ اور حاضر سروس سینئر افسران کے وفد نے آج یہاں چیف سیکرٹری آفس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں صوبائی سول سروس کو درپیش مسائل، استعداد اور کارکردگی میں بہتری پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے چیف سیکرٹری پنجاب نے کہا کہ صوبے میں گورننس اور پبلک سروس ڈلیوری بہتر بنانے کیلئے سرکاری افسران اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے وفد کو یقین دلایا کہ صوبائی افسران کی ترقیوں اور تعیناتیوں سمیت تمام مسائل کو حل کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں گے۔