ڈی پی او بھکر کیپٹن (ر) محمد علی ضیاءکا جشن عید میلاد النبی ﷺ کے سلسلے میں نکالے جانے والے مختلف جلوسوں کا دورہ۔ سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا

ڈی پی او بھکر کیپٹن (ر) محمد علی ضیاءکا جشن عید میلاد النبی ﷺ کے سلسلے میں نکالے جانے والے مختلف جلوسوں کا دورہ۔ سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا

ڈی پی او بھکر کیپٹن (ر) محمد علی ضیاءکا جشن عید میلاد النبی ﷺ کے سلسلے میں نکالے جانے والے مختلف جلوسوں کا دورہ۔ سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ تفصیلات کے مطابق وطن عزیز کے دیگر علاقوں کی طرح ضلع بھکر میں بھی جشن عید میلادالنبی ﷺ پوری عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جارہی ہے۔عاشق رسول اپنے گھروں پر چراغاں کررہے ہیں، ذکر و اذکار کی محافل منعقد ہو رہی ہیں اور جشن کے جلوس نکالے جارہے ہیں۔

بھکر پولیس کی طرف سے تمام شیڈول محافل میلاد، جلوس اور دیگر پروگرامز کی سیکیورٹی کیلئے فول پروف انتظامات عمل میں لائے گئے ہیں۔ کنٹرول روم ڈی پی او آفس کے ذریعے تمام جلوسوں کی لمحہ بہ لمحہ نگرانی کی جارہی ہے جبکہ ڈی پی او بھکر نے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے ذاتی طور پر مختلف جلوسوں کا وزٹ کیا ہے۔ پولیس افسران سے ڈیوٹی کے متعلق استفسار کیا۔ تمام افسران و ملازمان کو الرٹ ہو کر ڈیوٹی کر نے کی ہدایت کی۔