وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی ہدایت پر عیدمیلاد النبی ؐ پر پناہ گاہوں میں محافل میلا د ؐ کا انعقاد،پناہ گاہوں میں مقیم افراد کی محافل میں شرکت

وزیر اعلیٰ عثمان بزدارکا ٹھوکر نیاز بیگ پناہ گاہ کا دورہ،پناہ گاہ میں مقیم افراد کے ساتھ محفل میلاد میں شرکت کی وزیر اعلیٰ نے پناہ گاہ میں مقیم افراد کیساتھ بیٹھ کر کھانا کھایا، چکن قورمہ، روٹیاں اور زردے کیساتھ چکن بروسٹ بھی پیش کیا گیا

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی ہدایت پر عیدمیلاد النبی ؐ پر پناہ گاہوں میں محافل میلا د ؐ کا انعقاد،پناہ گاہوں میں مقیم افراد کی محافل میں شرکت

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر عیدمیلاد النبی ؐ کے پر مسرت موقع پر پنجاب کی پناہ گاہوں میں محافل میلا د ؐ کا انعقاد کیاگیا جس میں پناہ گاہوں میں مقیم افراد نے شرکت کی۔وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے ٹھوکر نیاز بیگ کی پناہ گاہ کا دورہ کیا اور محفل میلاد ؐمیں شرکت کی۔وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے پناہ گاہ میں مقیم افراد کے ساتھ بیٹھ کر نعت رسول مقبول ؐ سننے کی سعادت حاصل کی۔قاری محمد ذیشان حنیف نے تلاوت کلام پاک سے محفل میلادؐ کا آعاز کیا۔الحاج سرور حسین نقشبندی، نور محمد اور صوبائی وزیر پیر سید سعید الحسن شاہ نے بارگاہ رسالت ؐ میں ہدیہ عقیدت کے پھول پیش کئے۔

محفل میلاد ؐ کے آخر میں ملک کی سلامتی، امن، استحکام اور قوم کی ترقی و خوشحالی کے لئے دعا کی گئی۔محفل میلاد ؐ کے بعد وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے پناہ گاہ میں مقیم افراد کے ساتھ بیٹھ کر کھانا کھایا۔محفل میلاد النبی ؐ کے پرمسرت موقع پرپناہ گاہ میں مقیم افراد کے لئے روایتی چکن قورمہ، روٹیاں اور زردے کے ساتھ چکن بروسٹ بھی پیش کیا گیا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کھانے کے معیار کی تعریف کی۔وزیر اعلیٰ عثمان