ہمارے بارے میں

البرکہ گروپ آف  کمپنیز

 یو اے ای، دبئی اور پاکستان کا نمایاں بزنس گروپ ہے جو کہ 1977میں قائم ہوا۔

 

مشرق وسطیٰ اور پاکستان کا نامور بزنس گروپ البرکہ گروپ آف کمپنیزمشرق وسطیٰ اور ایشیا میں اپنی اعلی تجارتی خدمات اور روایات کے باعث  خطہ میں بہترین شہرت کاحامل ہے۔گروپ ایک جدید اور اُبھرتے ہوئے انٹر پرائزز کی حیثیت سے عمدہ اور معیار ی خدمات  پیش کرتے ہوئے ماضی میں متعدد سنگ میل عبور اور مارکیٹ میں اہم مقام حاصل کر چکا ہے۔

ہمارے بارے میں:

البرکہ گروپ آف کمپنیز بلڈنگ، ری سائیکلنگ اور سکریپ بزنس، رئیل اسٹیٹ، گلاس ایلومونیم کے کاروبار کے ساتھ ساتھ میڈیاانڈسٹری سے بھی منسلک ہے۔

گروپ کا نصب العین  اعلی معیار، فوری سروس اور صارفین سے بہتر تعلق پر مبنی ہے۔دیگر بین الاقوامی کمپنیز کی مانند ہرشعبہ میں ماہر پیشہ ور ملازمین گروپ کا خاصہ ہے

 یہ خیال بھی رکھا جاتا ہے کہ اشیاء کے نر خ ما رکیٹ کے عین مطابق ہوں اور ارد گرد کے ماحول اور صفائی کا  بھی خاص خیال رکھاجاتا ہے۔

بانی:

شبیر احمد صدیقی البرکہ گروپ آف کمپنیز کے بانی ہیں جنہوں نے 1977میں کمپنی کی بنیاد رکھی اور شب و روز محنت، نت نئی جدت، مشاورت اور ملازمین سے شفقت کے باعث بہت جلد کمپنی سے گروپ آف کمپنیز کا سفر طے کیا۔ 

سی ای او کے بارے میں:

قدیر صدیقی متحدہ عرب امارات اور پاکستان کی نامور شخصیت ہیں جن کو عالمی سطح پر بطور نامور بزنس مین جاناجاتا ہے۔  قدیرصدیقی 1990 میں البرکہ گروپ آف کمپنیز کے سی ای او بنے  یہ ایک کثیرا لجہتی نقطہ نظر رکھنے والی شخصیت ہیں جو 2011 سے بزنس انفراسٹرکچر بلڈنگ /میڈیا انڈسٹری اور سکریپ بزنس میں وسیع  تجربہ رکھنے کے ساتھ ساتھ میڈیا انڈسٹری سے بھی خاص لگاؤ رکھتے ہیں اور پاکستان کے قومی اخبارات میں بھی خدمات انجام دینے کے بعد گزشتہ دو دہا ئیوں سے اردواخبار  ہفت روزہ عالمین  کے مدیر اعلی بھی ہیں۔

 ”ہفت روزہ عالمین“

البرکہ گروپ آف کمپنیزنے 2018 میں ” ہفت روزہ عالمین“ اخبار کا آغاز کیا یہ رنگین صفحات پر مشتمل کثیر الاشاعت اردو اخبار ہے جو ڈی ایچ اے لاہور پاکستان سے   شائع کیا جاتا ہے  اس میں قومی وبین الاقوامی خبروں کے ساتھ ساتھ سٹی ڈسٹرکٹ، سپورٹس،شوبز کی خبریں دلچسب مضامین اور کالمز بھی شائع کئے جا تے ہیں  عالمین کیساتھ ملک کے نامور صحافی، تجزیہ نگار اور کالم نویس منسلک ہیں اور یہ ایک سو ستر ہزار فالورز کے ساتھ سوشل میڈیا پر جانا جانے والا ذرائع ابلاغ کا بہترین ذریعہ ہے۔

ہمارا نظریہ:

ہمارا نظریہئ مشرق وسطیٰ اور ایشیاء کے معزز صارفین کیلئے پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ بے مثال خدمات کی انجام دہی ٹیکنا لوجی اور کاروباری طریق کار کی بہترین کیفیت کو بروئے کار لا کر ایمانداری اور دیانتداری کے ساتھ اپنے قابل قدر صارفین کو اعلی ترین خدمات کی فراہمی  اولین ترجیح ہے۔